• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 60376

    عنوان: تبلیغی جماعت والے مجھے رمضان میں اعتکاف میں بیٹھنے کے بجائے جماعت میں جانے کے لیے کہہ رہے ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کونسا افضل ہے؟

    سوال: تبلیغی جماعت والے مجھے رمضان میں اعتکاف میں بیٹھنے کے بجائے جماعت میں جانے کے لیے کہہ رہے ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کونسا افضل ہے؟

    جواب نمبر: 60376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 949-949/M=9/1436-U

    یہ معلوم نہیں کہ جماعت والے کتنے دنوں کے لیے جماعت میں جانے کو کہہ رہے ہیں، بہرحال اگر یہ صورت ممکن ہو کہ عشرہٴ اخیرہ سے پہلے جماعت میں جاکر واپس آجائیں اور پھر اخیر عشرے کا مسنون اعتکاف بھی مکمل کرلیں تو یہ بہت بہتر ہے، اس میں اس کا خیال رکھنا اہم ہے کہ تراویح میں ایک قرآن مکمل سننے کی سنت نہ رہ جائے۔ اور اگر عشرہٴ اخیرہ سے پہلے جماعت میں نکلنے اور واپس ہونے کی صورت نہ بن پائے تو اچھا یہ ہے کہ جماعت میں نکلنے کا نظام رمضان کے بعد رکھ لیا جائے اور رمضان کے اخیر عشرے کا اعتکاف پورا کرلیا جائے، یہ ا عتکاف مسنون ہے اور اس کی بڑی فضیلت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند