• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 603380

    عنوان:

    تبلیغ کا کام كرنے كو فرض عین سمجھنا

    سوال:

    کچھ تبلیغی لوگ تبلیغ کرنے کو فرض عین کہتے ہیں کیا یہ نص قرآنی سے یا احادیث نبویہ سے ثابت ہے ؟ برائے مہربانی کرکے جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 603380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 713-524/B=07/1442

     تبلیغ فرضِ عین نہیں ہے یعنی ہر مسلمان کے لئے ضروری نہیں ہے بلکہ یہ فرض کفایہ ہے یعنی کچھ مسلمانوں نے اگر یہ فریضہ انجام دے دیا تو تمام مسلمانوں کے سر سے یہ فرض اتر جائے گا۔ ولتکن منکم میں مِن تبعیض کے لئے ہے کما صرح المفسرون۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند