• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 603163

    عنوان:

    عورتوں كا تبلیغ میں نكلنا كیسا ہے؟

    سوال:

    اگر مولانا الیاس صاحب رہ کو کوئی عالم نے مستورات کو تبلیغ میں نکلنے کے لیے مشورے نہی دیا تو مولانا الیاس کاندھلوی نے خودبخود تبلیغ میں عورت کو نکلنے کا طریقہ کیو منتخب کر دیا۔ کیا یہ اس نے غلط کیا تھا ؟؟ آج تک میں اس بات پر تعجب میں ہو۔ برائے کرم جواب دیجئے۔

    جواب نمبر: 603163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 372-353/B=06/1442

     حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کے خیال میں یہ بات آئی تھی کہ عورتوں کی جماعت بھی پردہ کے ساتھ نکلنی چاہئے، لیکن جب وہ حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ صاحب سے اس سلسلہ میں مشورہ کے لئے گئے تو حضرت مفتی صاحب نے ان کو منع فرمایا، لہٰذا انہوں نے اپنی زندگی میں عورتوں کی جماعت تبلیغ کے لئے نہیں بھیجی۔ اس کے بعد حضرت جی یعنی حضرت مولانا محمد یوسف کا دَور آیا۔ تو کچھ لوگوں نے ان کے سامنے عورتوں کی جماعت نکالنے کی بات رکھی اور اس کے فوائد بیان کئے۔ تو حضرت جی نے فرمایا بھائی عورتوں کی جماعت نکالنے میں منفعت کے مقابلہ میں مضرت زیادہ ہے۔ اس کے بعد کب سے اور کس طرح سے عورتوں کی جماعت نکلنا شروع ہوئی، مجھے اس کا علم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند