• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 60270

    عنوان: کیا تبلیغ کا کام واجب ہے یا کیا ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: کیا تبلیغ کا کام واجب ہے یا کیا ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 60270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 930-930/M=9/1436-U تبلیغ دین کا کام فرض علی الکفایہ ہے جہاں جتنی ضرورت ہو اسی قدر اس کی اہمیت ہوگی، اور جس میں جیسی اہلیت ہوگی اس کے حق میں اسی قدر ذمہ داری ہوگی، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی صراحت قرآن کریم میں ہے سورہٴ آل عمران آیت نمبر 104 میں ارشاد خداوندی ہے: ولتکن منکم أمة یدعون إلی الخیر الآیة ترجمہ: ”اور تم میں ایک جماعت ایسی ہونی ضروری ہے کہ خیر کی طرف بلایا کریں اور نیک کاموں کے کرنے کو کہا کریں اور برے کاموں سے روکا کریں“۔ اور حدیث میں ہے: بلّغوا عنّي ولو آیة یعنی دین کی ایک بات بھی جانتے ہو اور اسے دوسرے تک پہنچاسکتے ہو تو پہنچادو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند