• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 601882

    عنوان:

    دور اول میں اسلام کی تبلیغ کی کیا صورت حال تھی؟

    سوال:

    تقریبا" دو ہزار قبل مسیح سے لے کر تین سو قبل مسیح تک یونانی فلسفہ اور مذاہب باطلہ (ہندوازم، بدھ ازم، جین مت اور زرتشیت وغیرہ) نے ترقی کی۔ اس دور میں اسلام کی تبلیغ کی کیا صورت حال تھی؟ ان مذاہب اور فلسفہ کا عروج دین الہی کی موجودگی میں کیسے ممکن ہو سکا ؟ کیا یہ فترت کا زمانہ تھا؟

    جواب نمبر: 601882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 448-324/H=05/1442

     اُس دور میں تبلیغ اسلام کی کیا کیا صورتیں اختیار کی گئی تھیں اس کی ہمیں تحقیق نہیں ہے باطل کے پھیلنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ حضرت سید الاولین والآخرین محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے عہد مبارک ہی میں مسیلمہٴ کذاب کا فتنہ کس قدر پھیل گیا تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند