• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 601728

    عنوان:

    اللہ نے نبیوں کا ایمان بھی بنایا‏، كہنا كیسا ہے؟

    سوال:

    اللہ نے نبیوں کا ایمان بھی بنایا ہے جیساکہ موسی علیہ السلام سے وادء طوی میں اللہ نے اپنا تعارف کروایا اور ان کا ایمان بنایا کیا یہ درست ہے ؟ رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 601728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 412-298/H=05/1442

     اللہ تعالی نے سیدنا حضرت موسیٰ علی نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کو وادئی طویٰ میں نبوت و معجزات سے سرفراز فرماکر ایمان بڑھایا اس طرح کی تعبیر بہتر ہے، کما ہو ظاہرٌ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند