• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 59771

    عنوان: تبلیغ جماعت سے متعلق

    سوال: تبلیغی جماعت کا کام کرنا سنت ہے یا نفلی ہے یا کیا ہے ؟ اگر کسی کے والدین جماعت میں جانے سے منع کریں کسی بھی کام کی وجہ سے تو کیا ہمیں اس حکم کو ٹھکرا کر جماعت میں جانا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 59771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 526-526/Sd=10/1436-U (۱) ہرشخص پر اپنی اصلاح واجب ہے جس شخص کو کوئی دوسری صورت میسر نہ ہو اس کو اپنی اِصلاح کے لیے اصول وآداب کے ساتھ تبلیغی جماعت کا کام کرنا بہت مفید ہے، اس کام کے ذریعے دین پر عمل کرنے کا شوق، آخرت کا استحضار اور دین کے لیے محنت ومشقت کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ (۲) والدین جماعت میں جانے سے کیوں منع کرتے ہیں؟ اگر والدین بیمار ہوں ، خدمت کے سخت محتاج ہوں، ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہ ہو، اس لیے وہ جماعت میں جانے سے منع کریں، تو ان کی اطاعت ضروری ہے، ایسی صورت میں مقام پر ہی دین کے سیکھنے سکھانے کی کوئی شکل بنالینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند