• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 57103

    عنوان: میرا ایک دوست ہے جو غیر مسلم ہے، میں اس کو اسلام کے بارے میں بتانا چاہتاہوں۔

    سوال: میرا ایک دوست ہے جو غیر مسلم ہے، میں اس کو اسلام کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں اس کو کیسے پڑھاؤں/بتاؤں؟نیز اسلام میں داخل ہونے کے تعلق سے کچھ کتابوں کے نام بتائیں۔

    جواب نمبر: 57103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 254-254/M=3/1436-U

    آپ اپنے غیرمسلم دوست کو اسلام کی بنیادی باتیں مثلاً اللہ ایک ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، قرآن اللہ کی کتاب ہے، مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا ہے، نیز اسلامی تعلیمات مثلاً اللہ کے ساتھ کسی کی عبادت نہ کرو،ہمیشہ سچ بولو، جھوٹ مت بولو، لوگوں کے ساتھ بھلائی اور احسان کا معاملہ کرو، کسی پر ظلم نہ کرو وغیرہ جیسی باتیں موقع اور محل کے اعتبار سے وقتاً فوقتاً بتلاتے اور سمجھاتے رہئے، اسی طرح صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اور اسلاف کے اسلام لانے کے واقعات کو بھی سنائیے، نیز آپ ہرفرض نماز کے بعد اسی طرح ”صلاة الحاجت“ پڑھکر اپنے دوست کے مسلمان ہونے کی اللہ سے دعا بھی کیجیے۔ اسلام میں داخل ہونے کے حوالہ سے حضرت مولانا محمد منظور نعمانی کی کتاب ”اسلام کیا ہے“ اسی طرح حضرت مولانا ومفتی کفایت اللہ کی کتاب ”تعلیم الاسلام“ وغیرہ کا مطالعہ کریں، اور اگر اردو پڑھنا مشکل ہو تو پھر ہندی یا انگریزی زبان میں یہ کتابیں دستیاب ہوں تو ان کو حاصل کرکے خود بھی مطالعہ کریں اور اپنے دوست سے بھی مطالعہ کرائیں، اگر وہ اسلام لانے پر راضی ہوجائے تو فوراً اسے کلمہ پڑھائیں اور پھر بتدریج اسے اسلامی احکامات سے واقف کراتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند