عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 49976
جواب نمبر: 49976
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 196-167/H=2/1435-U (۱) یہ محنت بھی جب کہ اخلاص کے ساتھ اور اصول کے مطابق ہو تو دینی خدمت میں شمار ہوگی۔ (۲) مدرسہ اور خانقاہ بھی جب کہ صحیح نہج پر چلائے جائیں، اتباعِ سنت اور اللہ پاک کی خوشنودی ہی پیش نظر رہے اخلاص کے ساتھ اور اصولِ صحیحہ کے مطابق کام ہو تو یہ بھی دعوت وتبلیغ والے فضائل میں شامل ہیں۔ (۳) اشخاص، حالات، ضرورت، حاجت وغیرہ امور کو ملحوظ رکھ کر ذمہ دارانِ مدرسہ وخانقاہ اوردعوت وتبلیغ (تینوں کے نظام کو چلانے والے حضرات) ترتیب کو قائم کریں گے، اور وہی ترتیب مناسب ہوگی، قرآنِ کریم اور حدیث شریف سے ان امور میں ترتیب لازم منصوص نہیں ہے، البتہ تینوں کام اہم ہیں، اس لیے ذمہ داران اورعوام ایک دوسرے کے رفیق بن کر کام کریں اور ایک دوسرے کے فریق بننے سے پورا اجتناب رکھیں، یہ اصول سب کے لیے ضروری ہے۔ (۴) کس کے لیے کون سا کام اصلاح کی خاطر ضروری ہے اس کا حکم بھی مثل نمبر ۳ کے ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند