• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 47652

    عنوان: نماز کے لئے بار بار دعوت دینا۔

    سوال: میں سعودی عرب میں کام کرتاہوں اور میرے ساتھ روم میں ایک مسلمان ہے جو کہ میرا رشتہ دار بھی ہے۔ جب نماز کا ٹائیم ہوجاتاہے۔ تو وہ نماز چھوڑ دیتا ہے اور کبھی پڑھتا ہے، مطلب یہ کے نماز پڑھتاہے۔اور نماز سے انکار بھی نھیں کرتا۔ لیکن پانچوں وقت نماز نہیں پڑھتا۔ اور اسکے ساتھ میرا کاروبار بھی شریک ہے۔ کیا ایسے شخص کے ساتھ کاروبار کی جا سکتی ہے۔ اسکے ساتھ کھانا پینا جائز ہے۔

    جواب نمبر: 47652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1153-906/D=10/1434 جو شخص نماز کا پابند نہ ہو کار وبار کی شرکت اس کے ساتھ بھی کی جاسکتی ہے، البتہ مسلمان ہونے اور شریک ہونے کے تقاضے سے بطور خیرخواہی اسے نماز کے پابندی کی تلقین وتعلیم کرتے رہا کریں اور اللہ تعالی سے اس کے حق میں دعا بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند