• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 43491

    عنوان: دعوت طریقے کار

    سوال: میرا معمول ہے کہ قرآن اور حدیث کی کتابوں کا مطالعہ کرتا ہوں اور علماء سیان پڑھی ہوئی چیزوں کوسمجھتا لیتا ہوں اور پھر اسکی اشاعت اور تبلیغ کرتا ہوں جس سے مجھے اپنا علم بڑھانے میں اور دعوتی کام میں اطمینان ملتا ہے ، کیا میں یہ کام جاری رکھ سکتا ہوں ا گر چہ میں کسی بھی جماعت کا ر کن نہیں ہوں۔ برائے کرم رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 43491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 267-201/B=2/1434 تبلیغ واشاعت کرنے میں زیادہ تر اصلاحی باتیں بیان کریں، قرآن وحدیث بیان کرنے کی کوشش نہ کریں، قرآن وحدیث بیان کرنا علما کا کام ہے، ہاں اگر کوئی حدیث پورے وثوق اور اعتماد کے ساتھ اس کا مفہوم صحیح یاد ہے تو بیان کردینے میں کوئی حرج نہیں تاہم احتیاط ضروری ہے، آپ کون کون سی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں اور کن علماء سے سمجھتے ہیں اور کہاں بیان کرتے ہیں؟ یہ سب تفصیل لکھ کر سوال دوبارہ کرلیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند