• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 41355

    عنوان: شادی کے لئے استخارہ اور صلات ال حاجت کیا !

    سوال: ایک رشتے کیلئے رات میں سوتے وقت دو رکعت نماز استخارہ کیا اور دعا کرکے سوگیا، کچھ خواب نہ آیا یا پھر کچھ بھی یاد نہیں۔ پھر تہجّد کے ساتھ شادی کے لئے حاجت کی نماز پڑھی اور سحر کرکے فجر پڑھ کر سوگیا، صبح اٹھتے وقت خواب آیا کہ میری شادی ہوگئی ہے لیکن لڑکی کا چہرہ ٹھیک سے یاد نہیں ؟ اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 41355

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1463-1087/D=10/1433 استخارہ بہتر ہے کہ سات دن تک کیا جائے، یا لطیفُ یا وَدودُ کی گیارہ تسبیح سوتے وقت پڑھ لیا کریں ان شاء اللہ غیب سے بہتر صورت ظاہر ہوگی، جلدی نہ کریں، منعم حقیقی اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اس کا دھیان دل میں رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند