عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 3961
جماعت اسلامی اور غیر دیوبندی تنظمیں اتحاد اور دیگر موضوعات پر دعوتی کام کرتی ہیں تو اس میں شرکت کریں یا نہیں؟ اس سے قاسمیت اور دیوبندیت پر کچھ فرق تو نہیں پڑے گا؟
جماعت اسلامی اور غیر دیوبندی تنظمیں اتحاد اور دیگر موضوعات پر دعوتی کام کرتی ہیں تو اس میں شرکت کریں یا نہیں؟ اس سے قاسمیت اور دیوبندیت پر کچھ فرق تو نہیں پڑے گا؟
جواب نمبر: 396130-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 567/ د= 520/ د
اتحاد اور دیگر موضوعات پر دعوتی کام کرنے سے کیا مراد ہے؟ یہ موضوعات مقاصد شریعت میں سے ہیں یا نہیں؟ پھر ان کا طریق کار اصول شریعت کے موافق ہے یا نہیں؟ وضاحت آنے پر ان شاء اللہ جواب دیدیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
لکنت والوں پر امر بالمعروف نہی عن المنکر واجب ہے یا نہیں ؟
6812 مناظرمحترم
آج کل میڈیا کا دور ہے اور چند نام نہاد اسلامی چینل اپنی بدعت کی تبلیغ میں مصروف
ہیں جیسا کہ مدنی چینل اور کیو ٹی وی۔ سارا دن ہری جھنڈیاں لے کر شرکیہ نعتیں
پڑھنا، استخارہ کروانا، اور لوگوں کو زبردستی غلط تبلیغ کرکے بیعت کروانا۔ ایسے
میں آپ حضرات کیا کررہے ہیں؟ کیوں کہ ہمارے علماء کے مطابق ٹی وی حرام ہے۔ اور ان
خرافات کا کوئی علاج ہے آپ کے پاس،یا آپ یوں ہی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے چھوڑ
دیں گے ؟ برائے کر م اس بارے میں ذرا تفصیل سے سوچیں اور امت محمدیہ کو جہنم کی آگ
سے بچانے کی کوئی تدبیر کریں۔
قادیانی کو اسلام کی تبلیغ کیسے کی جائے اپنے جواب کی روشنی میں وضاحت فرماویں، کیوں کہ میرا ایک دوست جس سے اب دوستی ختم ہے مگر اسلامی ہمدردی کی وجہ سے میں اسے مسلمان کرنا چاہتاہوں؟
4028 مناظرتبلیغ کا کام كرنے كو فرض عین سمجھنا
8144 مناظرسوال یہ ہے کہ ہمارے محلہ کی مسجد میں بعد نماز عشاء تبلیغی جماعت والے بیٹھتے ہیں اور مسجد میں کافی لوگ بقیہ نمازاور قرآن کی تلاوت کررہے ہوتے ہیں اور جماعت کے ساتھیوں کی آواز کافی بلند ہوتی ہے جس سے نماز اورقرآن پڑھنے والوں کو خلل پیدا ہوتا ہے۔ تو کیا ان صاحب لوگوں کوایسا کرنا ٹھیک ہے یا ان کو مسجد کے کسی اور احاطہ میں جیسے پہلی منزل یا بالاخانہ پر حلقہ بنانا چاہیے؟ قرآن اورحدیث کی روشنی میں ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ کیا یہ لوگ اللہ کے گناہ گار بن رہے ہیں؟ (میں نے حدیث میں سنا ہے کہ اگر کوئی شخص قرآن کی تلاوت اونچی آواز سے کررہا ہو اور اس کے بالکل قریب کسی اور شخص نے نماز کی نیت باندھ لی ہو تو تلاوت قرآن کی آواز کو دبانے کا حکم ہے)۔
6818 مناظرشادی کے کچھ عرصے بعد حالات کو دیکھتے ہویے میں نے اور میری بیوی نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم گھر میں ٹی وی نہیں رکھیں گے۔ اس بات پر ہم دونوں کا اتفاق ہوگیا ۔ الحمد للہ، ٹی وی کے نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں کافی سکون بھی آیا ہے ۔ ٹی وی کے بارے میں آپ کی ویب سائٹ پر جو اورسوالوں کے جواب آپ نے دیا ہے وہ بلا شبہ درست ہے اور صحیح ہے۔ اور یہ فرق ہم نے محسوس کیا جب ٹی وی کو گھر سے نکال دیا، مگر شادی کے دوسال ہونے کو ہیں اور الحمد للہ ، اللہ کی رحمت یعنی بیٹی گھر میں آئی ہے۔ اب بیوی کہتی ہے کہ میرا وقت نہیں گذرتا اور گھر میں دوبارہ ٹی وی لائیں۔ واللہ اعلم، کیا بات ہوئی کہ ان کا ذہن پھر اسی طرف چلا گیا۔ میں نے کئی دفعہ سمجھایا کہ دوبارہ سوچیں، ٹی وی کا دوبارہ گھر میں آنا صحیح نہیں ہے۔ دین کو جاننے کے لیے میں نے بہت سارے بیانات اور دینی کتابیں بھی لاکر رکھی ہے۔ مگر بیگم صاحبہ بضد ہیں کہ ٹی وی لا کر دیں۔ اس وجہ سے چار پانچ دفعہ بہت بحث ہو چکی، مگر بات نہیں رہی ہے۔آپ مشورہ دیں کہ میں کیا کروں؟ مجھ سے پوچھے تو میں کسی صورت میں ٹی وی نہ لاؤں؟ آپ شریعت کو سامنے رکھ کر رائے فرمائیں۔
2616 مناظر