عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 38071
جواب نمبر: 38071
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 702-111/B=5/1433 اجتہادی مسائل میں ہمیشہ سے علماء کے درمیان اختلاف چلا آرہا ہے، یہ کوئی نئی چیز نہیں، جس پر اعتراض کیا جائے، جن علماء کے پیش نظر عورتوں کی دینی تعلیم رہی انھوں نے جماعت میں نکلنے کو جائز فرمایا۔ جن علمائے کے پیش نظر عورتوں کی عفت وعصمت کی حفاظت رہی انھوں نے عورتوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ سیکڑوں مسائل میں اسی طرح کے اختلافات پائے جاتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند