• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 36351

    عنوان: دعوت و تبلیغ

    سوال: مولانا کلیم صدیقی جو پھلت کے رہنے والے ہیں۔ انکی تحریک میں شامل ہو سکتے ہیں؟مولانا کی ذات گرامی کے بارے میں کچھ تفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 36351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 122=74-2/1433 مولانا کلیم صدیقی صاحب کا کوئی خاص ربط دارالعلوم دیوبند سے نہیں ہے، اور ان کی تحریک سے متعلق تفصیلات کا ہمیں کما حقہ علم بھی نہیں ہے، مولانا سلمان صاحب یا مولانا رابع صاحب ندوة العلماء لکھنوٴ سے معلومات کرلیں تو شاید آپ کی رہنمائی بہتر ہوسکے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند