• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 35423

    عنوان: اسسلام علیکم ٤٠ دین ٤٠٠ جماتو مے جانا کیا سہی ہے

    سوال: لوگ اپنے کاروبار بلبچو کو کھود کر دعوت و تبلیگ کے لئے ۴۰ دین ۴۰۰ نکل جانا کیا سہی ہے. کیا اسکی کویے حدیث ہے. دعوت و تبلیگ کو گہاد کی حدیثو کا حوالہ دینا کیا سہی ہے. روجیکے دینیوالے اللہ ہے لیکن جنبزکار اپنی ملاجمت یا کاروبارکو دو پر لگاکر جماتو نکلنا کیا سہی ہے.

    جواب نمبر: 35423

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2350=1348-12/1432 کاروبار چھوڑکر یا بال بچوں کو بے یار ومددگار گھر میں رکھ کر چلے جانے کا اصول نہیں ہے بلکہ حتی المقدرت ان کا انتظام مناسب کرکے جماعت تبلیغ میں نکلنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جس طرح کمانے کے لیے دوسرے ممالک میں لوگ آجارہے ہیں وہ ظاہراً کاروبار گھر مکان بیوی بچوں کو عارضی طور پر چھوڑدیتے ہیں، مگر حقیقةً اس طرح جانے والوں کے متعلق کوئی نہیں کہتا کہ گھر بار بیوی بچوں کو اس نے چھوڑکر باہر ملک کا رخ اختیار کرلیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند