• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 33229

    عنوان: مشت زنی

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں مشت زنی بہت کرتاہوں جب کہ میں یہ جانتاہوں کہ یہ گناہ کبرںہ ہے اور میں نماز بھی باقاعدگی سے پڑھتاہوں، مگر میں مجبورہوں، میری عمر تقریبا 25/ سال ہے ، میں نے جس ماحول میں پڑھائی کی ہے، وہاں مخلوط تعلیم ہے، ان حالات میں اپنے آپ کو بچا کر رکھنا بہت مشکل تھااورویسے بھی دنیا کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ایمان بچانابہت مشکل ہے۔ فی الحال والدین بھی شادی نہیں کراسکتے، میں جانتاہوں کہ یہ گنا ہ ہے، مگر کیا کروں؟اگر نہ کروں تو ذہن پر ایک بوجھ رہتاہے۔ براہ کرم، اس بارے میں پنی رائے دیں اور فتوی سے نوازیں۔ گناہ تو ہر صورت میں گنا ہ ہے، مگر کیا یہ زنا سے بہتر ہے یا کم؟میرا کیا انجام ہوگا؟

    جواب نمبر: 33229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1103=928-8/1432 یہ کام آپ بالکل ترک کردیں، آپ کی سب تاویلیں بیکار ہیں، کروڑوں انسان ایسے بھی ہیں جو کبھی مشت زنی نہیں کرتے وہ بھی اس دنیا میں اور اس ماحول میں زندگی گذاررہے ہیں، یہ حرکت اگر آپ نے نہیں چھوڑی تو آئندہ شادی کے لائق نہیں رہیں گے اور قیامت کے روز آپ کی انگلیاں گیابھن دکھائی جائیں گی، یہ آخرت کی رسوائی ہے، آپ کم کھائیں اور کثرت سے روزہ رکھیں تو اس سے بھی آپ کی شہوت کم ہوسکتی ہے۔ افسوس کہ آپ باقاعدگی سے نماز بھی پڑھتے ہیں مگر پھر بھی آپ کی نماز آپ کو مشت زنی جیسے حرام کام سے نہیں روکتی۔ جب کہ اللہ کا فرمان ہے کہ نماز بے حیائیوں اور بری چیزوں سے روک دیتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند