• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 30964

    عنوان: ایسی کوئی دعوت جہاں بے پردگی ہو اور دوسری نافرمانی ہو وہاں جانا جائز نہیں۔اگر خود نہ جائیں اور گھر والے جانے کی ضد کرے تو کیا کریں؟

    سوال: جہاں اللہ کی نافرمانی ہو جیسے ایسی کوئی دعوت جہاں بے پردگی ہو اور دوسری نافرمانی ہو وہاں جانا جائز نہیں۔اگر خود نہ جائیں اور گھر والے جانے کی ضد کرے تو کیا کریں؟ کیا ان کوجانے کی جازت دے سکتے ہیں کہ وہاں جانے کے لیے کسی اور کے ساتھ چلے جاؤ؟

    جواب نمبر: 30964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 500=500-4/1432 جہاں اللہ کی نافرمانی ہورہی ہو وہاں نہ خود جائیں نہ گھروالوں کو جانے کی اجازت دیں، گھر والے ضد کریں تو ان کو حکمت اور نرمی کے ساتھ سمجھا کر روکنے کی کوشش کریں، کسی اور کے ساتھ جانے کی اجازت نہ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند