• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 27420

    عنوان: والد صاحب بچپن سے دیندار تھے، سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد ان کا غیر مسلم پنڈتوں کے ساتھ رہنا اور محلے میں مسلمانوں کی آپسی رنجشوں کی وجہ سے دین سے دوری ہوگئی ہے۔ مسجد میں نہیں جاتے ہیں، روز چار وقت کی نماز پڑھتے ہیں، عشاء کی نماز نہیں پڑھتے ہیں۔ جمعہ بھی گھر پر مائک کی آوازسن کر پڑھتے ہیں۔ قرآن کے ساتھ رمائن بھی پڑھتے ہیں۔ کسی عالم یا حافظ سے بات نہیں کرتے ہیں۔ علم اتنا ہے کہ الٹے علماء اور پنڈت ہار مان کر کنارے ہوجاتے ہیں۔ گھر میں سب سے بزرگ ہونے کی وجہ سے کوئی انہیں سمجھا نہیں پاتا، کسی کی ان کے آگے چل نہیں پاتی۔ مندر میں بھی جاکر پجاریوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں، ہر کوئی ان کی بے دینی اور ایسے کاموں سے پریشا ن ہیں۔ زندگی کی آخری دور میں ان کو پھر سے دین پر کیسے لایا جائے ؟ کیا قرآن کریم اور حدیث میں کوئی ایسی دعاہے یا کوئی ایسا عمل ہے جس کے کرنے سے میں اپنے والد صاحب کو پھر سے دین پر لاسکوں تاکہ وہ مرے تو مسلمان ہوکر مرے اور ایمان پر ان کا خاتمہ ہو۔ ہر طرح سے لاچار ہوکر انہیں سدھارنے کے لیے آپ سے مشورہ چاہتاہوں۔ براہ کرم، کوئی بھی راستہ بتائیں۔ والسلام

    سوال: والد صاحب بچپن سے دیندار تھے، سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد ان کا غیر مسلم پنڈتوں کے ساتھ رہنا اور محلے میں مسلمانوں کی آپسی رنجشوں کی وجہ سے دین سے دوری ہوگئی ہے۔ مسجد میں نہیں جاتے ہیں، روز چار وقت کی نماز پڑھتے ہیں، عشاء کی نماز نہیں پڑھتے ہیں۔ جمعہ بھی گھر پر مائک کی آوازسن کر پڑھتے ہیں۔ قرآن کے ساتھ رمائن بھی پڑھتے ہیں۔ کسی عالم یا حافظ سے بات نہیں کرتے ہیں۔ علم اتنا ہے کہ الٹے علماء اور پنڈت ہار مان کر کنارے ہوجاتے ہیں۔ گھر میں سب سے بزرگ ہونے کی وجہ سے کوئی انہیں سمجھا نہیں پاتا، کسی کی ان کے آگے چل نہیں پاتی۔ مندر میں بھی جاکر پجاریوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں، ہر کوئی ان کی بے دینی اور ایسے کاموں سے پریشا ن ہیں۔ زندگی کی آخری دور میں ان کو پھر سے دین پر کیسے لایا جائے ؟ کیا قرآن کریم اور حدیث میں کوئی ایسی دعاہے یا کوئی ایسا عمل ہے جس کے کرنے سے میں اپنے والد صاحب کو پھر سے دین پر لاسکوں تاکہ وہ مرے تو مسلمان ہوکر مرے اور ایمان پر ان کا خاتمہ ہو۔ ہر طرح سے لاچار ہوکر انہیں سدھارنے کے لیے آپ سے مشورہ چاہتاہوں۔ براہ کرم، کوئی بھی راستہ بتائیں۔ والسلام

    جواب نمبر: 27420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1821=529-1/1432

    آپ کسی بھی طرح ان کو چار مہینے کے لیے جماعت میں بھیج دیں، اللہ نے چاہا تو اس کی برکت سے وہ دوبارہ راہِ راست پر آجائیں گے، اگر آپ ان کو اس کے لیے آمادہ نہیں کرسکتے تو مقامی تبلیغی جماعت کے ساتھیوں سے ان کی بات وقتاً فوقتاً کراتے رہیں، یہ واقعی ہم سب کے لیے لمحہٴ فکریہ ہے کیونکہ اگر ان کی وفات اسی حالت میں ہوجاتی ہے تو ممکن ہے کہ ان کا انتقال ایمان کی حالت میں نہ ہو۔ آپ ان کی اصلاح کی بھی کوشش کرتے رہیں اور ان کے لیے دعاوٴں کا بھی اہتمام کریں۔
    نوٹ: اگر اول وآخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر تین بار ﴿وَوَجَدَکَ ضَالاًّ فَہَدَی﴾ پڑھ کر کسی چیز پر دم کرکے اپنے والد کو کھلاتے رہیں تو یہ بھی راہِ راست پر لانے میں مجرب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند