• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 26043

    عنوان: کیا آجکل عورت جماعت میں پردہ کے ساتھ اپنے محرم کے ساتھ تین یا چالیس دن کے لیے جاسکتی ہیں؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ 

    سوال: کیا آجکل عورت جماعت میں پردہ کے ساتھ اپنے محرم کے ساتھ تین یا چالیس دن کے لیے جاسکتی ہیں؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 26043

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1740=1371-11/1431

    حضرت مولانا الیاس رحمہ اللہ عورتوں کی جماعت بھیجنے کے سلسلہ میں تین مرتبہ حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ کے پاس اجازت لینے کے لیے تشریف لے گئے، حضرت مفتی صاحب نے ہرمرتبہ منع فرمایا اوراجازت نہیں دی، اس لیے حضرت مولانا الیاس رحمہ اللہ نے کبھی مستورات کی جماعت نہیں بھیجی۔ زمانہ خیرالقرون میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ فتنہ کا شیوع ہے، اس لیے احتیاط کرنا ہی بہتر ہے، عورتوں کو چاہیے کہ وہ مقامی طور پر ہفتہ میں ایک دوبار اجتماع کرکے دینی مذاکرہ کرلیا کریں۔ ان شاء اللہ دینی ماحول پیدا ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند