• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 25204

    عنوان: میں غلط حرکات جیسے مشت زنی سے اپنے آپ کو کیسے روکوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میں غلط حرکات جیسے مشت زنی سے اپنے آپ کو کیسے روکوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 25204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1422=301k-10/1431

    مشت زنی گناہ کبیرہ ہے، حدیث میں آتا ہے: ہاتھ سے نکاح کرنے والا ملعون ہے ناکح الید ملعون دوسری حدیث میں ہے: مشت زنی کرنے والے کے ہاتھ میں کل قیامت کے دن حمل ہوگا جب مشت زنی کے لیے نفس آمادہ کرے تو آپ ان حدیث کو ذہن میں لائیں اور تصور کریں کہ کل قیامت کے دن لوگوں کے سامنے کتنی رسوائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اور اپنا دھیان کسی دوسرے کام میں لگادیں، مزید آپ کسی متبع سنت صالح بزرگ عالم سے بیعت وارشاد کا تعلق قائم کرلیں اور جب یہ حرکت سرزد ہو تو ان سے بلا جھجک بتادیں جھوٹ فریب اختیار نہ کریں، ان شاء اللہ اس طریقہ سے اس قبیح عادت سے نجات حاصل ہوجائیگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند