عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 22464
جواب نمبر: 22464
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):824=824-6/1431
بے فکری، لاپرواہی اور نماز کی قدر ومنزلت نہ ہونے کی وجہ سے عموماً نمازیں چھوٹتی ہیں،اس لیے ان اسباب کو دور کیجیے اور اس کا تصور کیجیے کہ ایک نماز کا چھوٹ جانا گویا سب مال ودولت کا لُٹ جانا ہے، نماز کے چھوڑنے پر جو وعید اورعتاب حدیثوں میں آیا ہے اس کا استحضار کیجیے، اس کے لیے آپ فضائل اعمال میں ”فضائل نماز“ کا بار بار مطالعہ کیجیے، اللہ تعالیٰ آپ کو نمازوں کی پابندی کی توفیق دے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند