• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 20720

    عنوان:

     میرا ایک دوست فحش حرکتوں میں ملوث ہے، میں اس طرح کی حرکتوں کے سلسلے میں بہت فکرمند ہوں۔مختصر یہ کہ میں زنا کے بارے میں پوچھنا چاہتاہوں۔براہ کرم، زنا کے سلسلے میں تفصیل سے بتائیں، کیایہ صرف دخول ہے یا کچھ اور ؟کسی کو چھونا کیا یہ زنا ہے؟ اگر کوئی ٹی وی وغیرہ میں یہ ہوتاہوا دیکھے تو کیا یہ زنا ہے؟ اگر کسی سے زنا کا صدور ہوگیا تو اس کا فدیہ کیا ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 467=342-3/1431

    حقیقی زنا تو دخول ہی کا نام ہے مگر حدیث میں بری چیز پرنظر ڈالنا، شہوت انگیز گانے سننا، شہوت کی جگہ جانا، شہوت کے ساتھ کسی حرام عضوِ بدن کو ہاتھ لگانا وغیرہ امور بھی زنا میں شمار کئے گئے ہیں۔ نیز قرآن پاک میں لا تقربوا الزنافرمایا گیا ہے جس سے اصل زنا کے عمل سے روکنے کے ساتھ مذکورہ ان امور سے بھی روکنا مقصود ہے جو زنا کی طرف پہنچانے والے ہیں؛ پس کسی حرام شہوت کی جگہ کو چھونا، خارج میں یا ٹی وی وغیرہ پر ایسے شہوت انگیز مناظر دیکھنا بھی حکماً زنا میں داخل ہے۔ ان سب امور سے پوری احتیاط کرنا لازم ہے اور جو گناہ ہوچکا ہو آئندہ کے لیے ان سے سچی پکی توبہ کرے اور ہرگز ایسے امور کے قریب نہ پھٹکے ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند