• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 19753

    عنوان:

    میری شادی کو چالیس سال کے قریب ہونے کو ہیں۔ جوانی کے جوش اور نفس کی مستی کیوجہ سے بعض دفعہ بیوی کے ساتھ دوسری طرف سے بھی خواہش پوری کرتا رہوں۔ صرف ان دنوں میں جب اس کے ایام شروع ہوجاتے تھے۔ باقی دنوں میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ اس کے بعد جب اس گناہ کی سنگینی کا احساس ہوا تو توبہ استغفار کرتا ہوں۔ کیا صرف توبہ استغفار کرنے سے یہ گناہ معاف ہوسکتا ہے یا پھر اس کا کوئی کفارہ دینا ہوگا۔ جواب جلد عنایت فرمائیں۔ اللہ آپ سب حضرت کو بہت بہت جزائے خیر دے۔ آمین

    سوال:

    جواب نمبر: 19753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 303=266-3/1431

    ہرماہ دو رکعت نفل صلاة التوبہ پڑھ کر تجدید توبہ واستغفار کرلیا کریں، اور بہتر یہ ہے کہ اپنی ماہانہ آمدنی سے کچھ حصہ غرباء فقراء مساکین محتاجوں پر کم از کم چار ماہ تک صرف کرنے کا اہتمام رکھیں، فضائل اعمال بالخصوص فضائل صدقات اور حیات المسلمین کو بکثرت مطالعہ میں رکھیں۔ نماز و تلاوت کا ناغہ نہ ہونے دیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند