عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 19626
میں شادی شدہ ہوں اور میرے ایک لڑکا ہے۔ جب میں غیر شادی شدہ تھا (تقریباً چارسال پہلے) اور امریکہ میں رہ رہا تھا تو میں نے گناہ کیاتھا۔ میں اسٹرپ کلب جاتا تھا اور وہاں لیپ ڈانس کرتا تھا۔ عموماً یہ ایک طرح کا شہوت سے بھرپور ڈانس ہوتا ہے بغیر جنسی جماع کے ،پورا کپڑا پہن کرکے اور لڑکی صرف چڈی پہنے ہوئے ہوتی ہے۔ شادی کی خوش گوار زندگی کے چار سال کے بعد میرے اندر یہ خیال پیدا ہورہا ہے کہ لیپ ڈانس کے دوران میں نے جماع کیا تھاجو مجھ کو یاد نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ میں توبہ کروں۔ کیا میرا نکاح درست ہے؟ برائے کرم مجھ کو کوئی آیت بتائیں جس سے میں اس خیال سے چھٹکارا پاسکوں کیوں کہ یہ میری زندگی برباد کردے گا۔ اس وقت اللہ کے فضل و کرم سے میں نماز پڑھ رہا ہوں اور ہر دن اللہ کا کا غلام بننے کی کوشش کررہا ہوں۔

جواب نمبر: 19626
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 437=372-4/1431
آپ کا احساسِ جرم اور دل سے ندامت، پھر اللہ سے آئندہ کے لیے عہد کریں کہ آئندہ کبھی میں ویسا گناہ نہیں کروں گا۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے سچی پکی توبہ کریں رُو رُو کر اللہ سے معافی مانگیں۔ اللہ تعالیٰ بڑا ہی غفوررحیم ہے، اس طرح توبہ کرنے سے توقع ہے کہ آپ کا گناہ معاف ہوجائے گا۔ التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ آپ کثرت سے یہ آیت پڑھتے رہیں۔ رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ اللہ تعالیٰ آپ کو دین کی سچی محبت عطا فرمائے اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔ آپ کا نکاح درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند