• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 18519

    عنوان:

    ریلائنس کی ایک متحدہ ایجنسی کہتی ہے کہ اگر میں ریلائنس کی پالیسی بناؤں تو وہ ایجنسی ایک سال کے اندر بونڈ پیپر حاصل کرنے کے بعد مجھ کو منافع دے گی۔ اس کے لیے ایک دو ممبر بنانے کا ایک باقاعدہ نظام ہے۔میں جانتا ہوں کہ ہمارے مذہب کے مطابق انشورنس حرام ہے ، لیکن اس وقت میں کوئی نوکری نہیں کررہا ہوں۔ بغیر ملازمت کے بسر کرنا بہت مشکل ہے۔ مزید میرے اوپر قرض کا بہت بڑا بوجھ ہے اور قرض دہندگان روزانہ میرا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، اس لیے میں اس صورت حال کی وجہ سے اپنے اوپر کنٹرول نہیں کرپاتا ہوں۔ برائے کرم مجھ کو مشورہ عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 16=16-1/1431

    کنٹرول نہ کرپانے کا وہم ہوگیا، جو قابل اعتبار نہیں، آپ چند چیزوں کا قوی عزم کرلیں، مثلاً (الف) حلال وجائز کو اختیار کروں گا اور حرام سے کلیةً اجتناب رکھوں گا۔ (ب) ضروریات میں اختصار کرکے بلکہ تنگی ترشی سے گذر بسر کرتے ہوئے جلد از جلد قرض کی ادائیگی کروں گا۔ (ج) کسی کی حق تلفی سے پوری طرح احتیاط رکھوں گا۔ (د) تقویٰ پرہیزگاری کو ہم اوقات لازم کروں گا۔ (ھ) اپنی مجالست نیک لوگوں میں اختیار کروں گا۔ (و) حیات المسلمین اور فضائل اعمال کو کثرت سے مطالعہ میں رکھوں گا اور ان کے سننے سنانے ان پر عمل کرنے کا عزم مصمم کروں گا۔ یہ امور اگر مضبوط ارادہ کرکے اختیار کرلیں تو ان شاء اللہ اپنے اوپر کچھ عرصہ میں کنٹرول ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند