• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 172616

    عنوان: 10 دن ، 40 دن یا تین چلہ یا ایک سال کے لئے جماعت میں نکلنے کا کوئی ثبوت ہے كیا؟

    سوال: کیا کہتے ہیں علمائے دین قرآن اور سنّت کی روشنی میں کہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہمارے تبلیغی بھائی جماعت میں 3 دن 10 دن 40 دن یا ایک سال لگانا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کشتی نوح ہے ۔جو اس میں سوار ہوگا وہ پار ہوگا ۔کیا یہ دونو باتیں صحیح ہیں ۔کیا یہ عمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت ہے اور کیا یہ کشتی نوح ہے ۔اس کی وضاحت کرنے کی مہربانی کریں ۔اس سے متعلق صحیح حدیث بھی بتائیں ۔ آپ کی بہت مہربانی ہوگی ۔

    جواب نمبر: 172616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1258-1088/B=01/1441

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں 10 دن ، 40 دن یا تین چلہ یا ایک سال کے لئے جماعت میں نکلنے کا کوئی وجود نہیں ملتا۔ یہ سلسلہ تو حضرت مولانا الیاس سے چلا ہے جن کو 70-75 سال ہوئے ہیں پھر یہ حضور کی سنت کیونکر ہو سکتی ہے۔ جو لوگ ایسی بات کہتے ہیں ان ہی سے حوالہ معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند