• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 172344

    عنوان: پہلے تبلیغ یا تحصیل علم

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ س) میں گھر والوں،رشتہ داروں اور ساتھیوں کو جتنا مجھے علم ہے کم از کم اس علم کی تبلیغ کرنا چاھتا ہوں مثلا نماز،روزہ وغیرہ ۔مجھے یہ پریشانی ہے کہ آیا میں دوسروں کو تبلیغ کروں یا پہلے علم حاصل کرکے خود کی مولانا مظہر بن اختر (د۔ب) سے اپنی اصلاح کرواوں؟ مجھے کیا کرنا چاھیے؟ رہنمائی فرمائیں ۔ابھی میں مولانا (د۔ب ) سے بیعت نہیں ہوا بلکہ ابھی ہونا ہے۔

    جواب نمبر: 172344

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1107-987/M=11/1440

    اس میں پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں، تعلیم و تزکیہ کے ساتھ حسب موقع و استطاعت تبلیغ کا کام بھی کر سکتے ہیں، آپ جن مولانا صاحب سے بیعت ہونا چاہتے ہیں اگر وہ متبع سنت اور صاحب نسبت بزرگ ہیں تو ان سے اصلاحی تعلق کے بعد ان کی ہدایت ومشورے کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند