• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 171498

    عنوان: مسجد میں فضائل اعمال کی جگہ منتخب احادیث کی تعلیم

    سوال: ہمارے یہاں مسجد میں فضائل اعمال کی تعلیم میں لوگوں کو سمجھانے میں دقت ہوتی ہے، منتخب احادیث سمجھانے میں آسانی ہوتی ہے، تو کیا منتخب کی تعلیم کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 171498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:958-785/sn=11/1440

    فضائل اعمال میں تو مؤلف نے خود تشریح کردی ہے تو مزید تشریح کی کیا ضرورت پیش آئی؟ نیز اگر اسے سمجھنا لوگوں کے لئے مشکل ہوتا ہے تو منتخب احادیث کا سمجھنا تو اور بھی مشکل ہوسکتا ہے؛ کیونکہ اس میں تو تشریح ہے ہی نہیں ، عام طور پر محض ترجمہ پر اکتفا کیا گیا ہے۔ الغرض کتاب بدلنا صورت مسئولہ میں اچھا حل نہیں ہے؛ بلکہ تعلیم کی ذمے داری کسی ایسے عالم(خواہ امام صاحب ہوں یا کوئی اور فرد) کو دی جائے جو اچھی طرح کتاب پڑھ سکیں نیز ضرورت پر کسی قدر تشریح بھی کر سکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند