• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 166667

    عنوان: کیا کلمہ کے پانچ فرائض جس کا ذکر تبلیغ والے کرتے ہیں وہ قرآن کریم میں ہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں۔مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تبلیغ والے کہتے ہیں کہ کلمہ میں پانچ فرائض ہیں۔1۔ کلمہ زندگی میں ایک بار کہنا 2۔کلمہ کی الفاظ سیکھنا 3۔کلمہ کے معنی اور مفہوم سیکھنا 4۔دوسروں کو پہنچانا 5۔اس پر عمل کرنا۔ کیا اس کی کوئی سند وغیرہ ہے یا نہیں۔

    جواب نمبر: 166667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 305-300/B=3/1440

    اسلامی فرائض وہ ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالی نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہو۔ کلمہ کے جو پانچ فرائض آپ نے ذکر کئے ہیں قرآن پاک میں کہیں ان کا ذکر نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند