• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 165458

    عنوان: مسجد میں تعلیم اور استقبال والا عمل کرنے کا مسئلہ

    سوال: (۱) مسجد میں کسی ایک وقت نماز کے بعد حدیث کتاب (فضائل اعمال اور منتخب احادیث) ایک ساتھ ہی پڑھیں اور دوسرے اسے سنیں ، چند ساتھی مسجد کے باہر جاکر لوگوں سے ملاقات کرکر مسجد میں لاکر اس عمل میں بٹھانا، مسجدکی تعلیم استقبال والا عمل کہلایا جاتا ہے کیا اس عمل کو کر سکتے ہیں؟ اس میں آپ لوگوں کی کیا رائے ہے؟ (۲) اجتماع رکھنے کا کیا مقصد ہے شریعت میں ؟ (۳) کیا سچ میں حضرت جی الیاس رحمة اللہ علیہ، حضرت ابوبکر صدیق (رضی اللہ تعالی عنہ) کے خاندان سے ہیں؟

    جواب نمبر: 165458

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 111-165/B=2/1440

    دعاء کے بعد اعلان کردینا مقتدیوں میں کافی ہے جس کا جی چاہے بیٹھے کتاب سنے، اور جس کا جی نہ چاہے وہ نہ بیٹھے۔ مباح چیز میں زیادہ اہتمام کرنا درست نہیں۔

    (۲) زیادہ سے زیادہ اجتماع میں تشریف لائیں اور دین کے کام میں جڑیں۔

    (۳) ہمیں ان کا نسبی شجرہ معلوم نہیں ، ان کے خاندان کے لوگوں سے معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند