• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 163075

    عنوان: کیا الارم والی گھڑی کی اذان سے سنت ادا ہوجائے گی؟

    سوال: میں سعودی عرب میں کام کررہاہوں اور ہم اذان کے وقت کے حساب سے مائکروفون پہ اذان کی گھڑی فکس کردیتے ہیں جس میں اذان ہوتی ہے اور دس منٹ کے بعد سبھی لوگ آتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں تو کیا درست ہے یا کسی شخص کو اذان دینی چاہئے؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 163075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1025-879/sn=11/1439

    اذان کی گھڑی یا کسی آلہ کے ذریعہ ریکاڈ شدہ اذان کے کلمات سنوادینے سے اذان کی سنت ادا نہ ہوگی، ادائیگیٴ سنت کے لیے ضروری ہے کہ کوئی شخص اپنی زبان سے مائکرو فون پر یا بغیر مائکرو فون کے کلماتِ اذان کہے؛ لہّٰا صورت مسئولہ میں آپ لوگوں کا طریقہ درست نہیں ہے، آپ لوگوں میں سے کسی شخص کو اذان کہنی چاہیے، تبھی اذان کی سنت ادا ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند