عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 158497
جواب نمبر: 158497
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 595-504/B=6/1439
سب سے پہلے آپ اپنے عقائد مضبوط کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ غیروں کو دین کی دعوت دینے لگیں پھر ان کے اعتراضات وشبہات کی وجہ سے خود اپنے دین میں تذبذب کے شکار ہوجائیں، اور اس سلسلے میں کسی صحیح العقیدہ عالم ومفتی سے رابطہ قائم کرتے رہیں تاکہ عقائد میں مضبوطی پیدا ہو اور شکوک وشبہات ختم ہوں اور اس سلسلے کی بہترین کتاب ”عقائد الاسلام“ حضرت مولانا ادریس صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ کی ہے اس کا مطالعہ کریں، اگر کہیں شک ہو یا سمجھ میں نہ آئے تو کسی اچھے عالم سے رجوع کریں اپنے طور پر اس کے معنی کو سمجھنے کی کوشش نہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند