• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 155735

    عنوان: کیا مدرسہ میں رہ کر چالیس دن کے لیے جماعت میں جاسکتے ہیں؟

    سوال: کیا مدرسہ میں رہ کر چالیس دن کے لیے جماعت میں جاسکتے ہیں؟ وضاحت سے جواب دیں، مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 155735

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 190-147/B=2/1439

    مدرسہ میں پڑھنے والوں کو اسی طرح پڑھانے والوں کو چاہئے کہ وہ تعطیل کلاں میں چلہ کے لیے جائیں، تعلیم کے زمانہ میں جانا درست نہیں، اس سے تقریباً ۲۵۰/ اسباق کا ناغہ ہوگا، جس کی تلافی ممکن نہیں۔ رئیس التبلیغ حضرت مولانا محمد یوسف صاحب طلبہ و اساتذہ کو دوران تعلیم جماعت میں جانے کو منع فرماتے تھے۔ اس لیے چھٹیوں میں جانا چاہئے اس سے اسباق کا نقصان نہ ہوگا، اور چلہ بھی پورا ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند