• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 154199

    عنوان: قرآن مجید کی تفسیر اہم ہے یا تبلیغی بیان کی بات؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ: قرآن مجید کی تفسیر اہم ہے یا تبلیغی بیان کی بات؟ ایک مسجد میں روزانہ بعد نماز فجر تفسیر ہوتی ہے اس پر ایک تبلیغ بھائی کہتے ہیں کہ ہفتہ میں ایک دن تفسیر مت کیجئے ہمارے ساتھی دین کی بات کریں گے، اس پر کچھ مصلیان کا اعتراض ہو رہا ہے کچھ مصلیان امام صاحب کو تفسیر پڑھنے کی گزارش کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ایسے میں قرآن کی تفسیر کرنا افضل ہے یا دیگر دین کی باتیں کرنا؟

    جواب نمبر: 154199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1398-1425/B=1/1439

    ہماری اصل اور بنیادی کتاب قرآن مجید ہے۔ ہم سب کی ہدایت کے لیے بھیجی گئی ہے ہمیں اس کی تفسیر سننا زیادہ اہم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی قرآن مجید کے ذریعہ دعوت و تبلیغ کا کام کیا اور لاکھوں کی تعداد میں ہدایت یافتہ بنے، پھر اسی قرآن مجید کی بدولت ہدایت کی روشنی ساری دینا میں پہونچی، لہٰذا اسے پابندی کے ساتھ سننا چاہئے، اسی میں زیادہ فائدہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند