• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 152035

    عنوان: کیا مولانا سعد صاحب کے بیانات سن سکتے ہیں؟

    سوال: بعض لوگوں کا یہ الزام ہے کہ دارالعلوم نے پیسے لیکر مولانا سعد کے خلاف فتوی دیا تھا، یہ بات میڈیا میں بھی آئی تھی۔ مہر بانی کرکے وضاحت کردیں کہ مولانا سعد کے خلاف فتوی کے پیچھے کیا اسباب اور محرکات تھے ؟ کیا مولانا سعد صاحب کے بیانات سن سکتے ہیں؟ مہر بانی کرکے ضرور جواب دیں۔

    جواب نمبر: 152035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 999-984/B=10/1438

    الحمد للہ دارالعلوم دیوبند کے اکابر کا دامن پیسے لے کر فتوی دینے سے پاک رہا اور اب تک پاک ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے دارالافتاء کو دنیاوی عدالت کی طرح سمجھنا یا میڈیا کی طرح سمجھنا بہت بڑی نادانی اور جہالت کی بات ہے۔ ایسا ا لزام لگانا بازاری لوگوں کا کام ہے۔ ساری دنیا اس کی عظمت وصداقت پر اعتماد کرتی ہے۔ سورج پر خاک پھینکنے سے سورج کا کچھ نہیں بگڑتا۔ یہ سوال جو آپ نے ہمارے پاس بھیجا ہے اسے مولانا محمد ابراہیم مولانا احمد لاٹ، بھائی خالد، بھائی مزمل وغیرہ کے پاس بھیجنا چاہیے، ان حضرات نے براہ راست مولانا سعد کے بیانات سنے اور بار بار ان کو متنبہ فرمایا مگر وہ نہیں مانے یہاں تک کہ مجبوراً وہ چھوڑکر چلے گئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند