• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 148921

    عنوان: کرسچن(عیسائی) کو کیا جواب دیں

    سوال: ایک عیسائی مدرسے میں آیا اور اس نے کہا کہ مجھے بریلوی مسلمان بنا دو میں نے کہا کہ وہ دیوبند کے نزدیک گمراہ ہے ، آپ سنی مسلم بن جائیں اس نے کہا کہ میں صرف بریلوی مسلم بننا ہے ، اس نے کہا میں کافر ہی ٹھیک ہوں اور اٹھ کر چلا گیا۔ لوگوں نے کہا کہ یار اس کو کلمہ تو پڑھوا دیتے تم کو گناہ ہو گا ۔اب مفتی صاحب وہ شخص مل نہیں رہا کیا مجھے گناہ ہو گا؟

    جواب نمبر: 148921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 661-721/sn=7/1438

    اس شخص کے سامنے میں آپ کے لیے یہ قیل وقال مناسب نہ تھا، آپ کو کلمہ پڑھادینا چاہیے تھا؛ کیوں کہ نفس توحید ورسالت کے باب میں دونوں فرقے متحد ہیں، خیر جو کچھ ہوا ہو، زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بس اپنی اس چوک پر اللہ سے توبہ کریں اور ساتھ ساتھ اس شخص کے حلقہ بگوش اسلام ہونے کی دعائیں بھی کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند