• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 146220

    عنوان: غیر مسلموں سے دعوتی بنیاد پر تعلق ركھنا؟

    سوال: غیر مسلم کے ساتھ دلی دوستی اور اس کا اکرام نا جائز ہے ، یہ ہم نے سنا ہے ۔ اور یہ بھی سنا ہے کہ قریب رہنے والوں کے جیسے ساتھ میں سفر کرنے والے ، پڑوسی، ایک جگہ نوکری کرنے والوے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہوں، حقوق ہوتے ہیں۔مثلاً کوئی غیر مسلم ساتھ نوکری کرتا ہو) ایک شکل یہ ہے کہ ان سے بالکل الگ تھلگ رہیں۔ ۲) اہک صورت یہ ہے کہ ان سے صرف دعوت کی بنیاد پر تعلق رکھا جائے ۔ کبھی مل بیٹھیں تو ان کو حسب موقع دین کے محاسن، اللہ کی بڑائی، زندگی کا مقصد، آخرت وغیرہ اُمور پیش کئے جائیں وغیرہ۔ اس میں کس انداز کا رویہ ایک ایمان والے کے لئے درست ہے ؟

    جواب نمبر: 146220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 132-117/N=2/1438

    دلی محبت اور دوستی سے بچتے ہوئے دوسرا رویہ اختیار کرنا مناسب ہے بشرطیکہ آدمی دوسروں پر موٴثر ہونے کی صلاحیت رکھتا ہو، ہر ایک سے متاثر یا مرعوب ہونے کا مزاج نہ رکھتا ہو، نیز دین داری میں پختہ ہو ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند