• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 145613

    عنوان: مستورات کے لیے گھر میں تعلیم کرنا

    سوال: کیا میں گھر میں مستورات اور عورتوں کو بہشتی زیور کتاب سے تعلیم کرسکتا ہوں؟ میں تبلیغی جماعت سے منسلک ہوں اور میں نے وہ کتاب نیٹ سے اپنے آئی پیڈ (ٹچ اسکرین موبائیل کا نام ہے) میں ڈاوٴن لوڈ کیا ہوا ہے، تو کیا میں ایسے تعلیم کرسکتا ہوں؟ اور اگر نہیں تو کیسے کروں؟

    جواب نمبر: 145613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 092-066/H=2/1438

     

    جماعت کے ذمہ داران کی طرف سے گھر کی تعلیم کا جو نظام مقرر ہے وہ تو آپ کرتے ہی ہوں گے بمشورہ بہشتی زیور کی تعلیم کا بھی انتظام کرلیں تو بہتر ہے اور اچھا یہ ہے کہ موبائل میں دیکھ کر پڑھنے کے بجائے اصل کتاب (بہشتی زیور) ہی کو ہاتھ میں لے کر پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند