• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 13363

    عنوان:

    الحمد للہ آج سے سات سال پہلے میں ایمان لایا، لیکن مسلمانی نہیں کراپایا۔ کسی نے بتایا کہ اس عمر میں کرانا ضروری نہیں۔ مہربانی کرکے بتائیں کہ کیا صحیح ہے میری عمر پینتیس سال ہے؟

    سوال:

    الحمد للہ آج سے سات سال پہلے میں ایمان لایا، لیکن مسلمانی نہیں کراپایا۔ کسی نے بتایا کہ اس عمر میں کرانا ضروری نہیں۔ مہربانی کرکے بتائیں کہ کیا صحیح ہے میری عمر پینتیس سال ہے؟

    جواب نمبر: 13363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1249=981/ھ

    ختنہ (مسلمانی) شعائر اسلام میں سے ہے، سنت موٴکدہ قریب بواجب ہے، بغیر عذر شدید کے بالغ سے بھی ساقط نہیں،ہکذا في الفتاوی رد المحتار ج:۵ ص:۲۵۶ وغیرہا، اگر آپ کو عذر شدید ہو تو وہی صحیح ہے کہ جو بتلایا گیا اور اگر عذر نہ ہو تو پھر حکم بدل جائے گا، یعنی مسلمانی کرانا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند