• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 11199

    عنوان:

    تقوی کا مطلب آسان لفظوں میں سمجھا دیں۔

    سوال:

    تقوی کا مطلب آسان لفظوں میں سمجھا دیں۔

    جواب نمبر: 11199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 350=241/ل

     

    تقویٰ کے معنی بچنے اور اجتناب کرنے کے ہیں، تقویٰ کا حاصل یہ ہے کہ آدمی اللہ کے خوف سے اس کے اوامر کو بجالائے اور منہیات سے رک جائے، تقویٰ کے کئی درجات ہیں، ادنیٰ درجہ کفر و شرک سے بچنا ہے، اس معنیٰ کے لحاظ سے ہرمسلمان کو متقی کہا جاسکتا ہے، دوسرا درجہ جو اصل میں مطلوب ہے وہ ہے اس چیز سے بچنا جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک پسندیدہ نہیں، تقویٰ کے فضائل و برکات جو قرآن وحدیث میں آئے ہیں وہ اسی درجہ پر موعود ہیں، تیسرا درجہ تقویٰ کا اعلیٰ مقام ہے جو انبیاء علیہم السلام اوران کے خاص نائبین اولیاء اللہ کو نصیب ہوتا ہے، کہ اپنے قلب کو ہرغیر اللہ سے بچانا اور اللہ کی یاد اور اس کی رضا جوئی سے معمور رکھنا۔ (مستفاد من معارف القرآن: ۲/۱۲۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند