• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 10387

    عنوان:

    مجھے مشت زنی کی عادت پڑگئی تھی اب میں اس سے جان چھڑانا چاہتا ہوں لیکن لاکھ کوشش کے باد بھی چھوٹ نہیں رہی ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ ذکر کیا کرو ایسا بھی کیا لیکن بے سود۔ اب آپ کوئی آسان حل بتائیں (برائے کرم جو حدیث ہو ساتھ میں اس کا ترجمہ بھی لکھ دیں)۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 149=138/ ب

    حدیث شریف میں آیا ہے : ناکحُ الید ملعونٌ، یعنی مشت زنی کرنے والا ملعون ہے۔ ایک دوسری حدیث میں آیا ہے کہ مشت زنی کرنے والے کی انگلیاں قیامت کے دن گا بھن (حاملہ) اٹھائی جائیں گی اور تمام انسانوں کے سامنے ذلیل و رسوا ہوگا۔ جب شرابی شراب سے توبہ کرسکتا ہے اور اسے چھوڑسکتا ہے اور زنا کار زنا کو چھوڑکر سچی پکی توبہ کرسکتا ہے تو آپ بھی پکا عہد و پیمان کرلیجے ان شاء اللہ یہ عادت چھوٹ جائے گی۔ دو رکعت نماز حاجت پڑھ کر دعا بھی کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند