• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 9882

    عنوان:

    ہماری آفس میں ٹائی کا باندھنا ضروری ہے۔ کیا اس کا پہننا جائزہے؟ جیسا کہ تمام ٹائی ریشم سے بنائی جاتی ہیں یا سوفیصد ریشم سے اورسوتی ٹائی کاپانا بہت ہی مشکل ہے ۔ توکیا اس کوصرف آفس کے وقت میں پہننا جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 36=36/ م

    ٹائی باندھنا عیسائیوں کا طریقہ ہے، مسلمانوں کو اس کے پہننے سے حتی المقدرت اجتناب لازم ہے۔ اگر آفس میں ٹائی باندھنا لازم وضروری ہو اور نہ باندھنے کی صورت میں ملازمت کا خطرہ ہو، اور ملازمت ختم ہوجانے کے بعد غیرمعمولی پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہو، تو ایسی مجبوری میں بادلِ ناخواستہ صرف آفس کے ٹائم میں باندھ لیا کریں، بقیہ اوقات میں ٹائی استعمال نہ کریں۔ اور ٹائی کی پابندی ختم کرنے کے لیے کوشاں رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند