• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 8829

    عنوان:

    کیا مسلمان کو انگوٹھی میں پتھر پہننے کی اجازت ہے؟ پتھر کا صحت سے کیا تعلق ہے؟ اسلام میں اس نیت سے پہنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    کیا مسلمان کو انگوٹھی میں پتھر پہننے کی اجازت ہے؟ پتھر کا صحت سے کیا تعلق ہے؟ اسلام میں اس نیت سے پہنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 8829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1100=1100/م

    انگوٹھی میں پتھر پہننے کی اجازت ہے، لیکن پتھر کا صحت سے کوئی تعلق نہیں، اور نہ اس نیت سے پہننا درست ہے، بعض لوگ ستارے کے حساب سے پتھر رکھتے ہیں، یہ سب بھی بے اصل ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند