• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 8303

    عنوان:

    مجھ سے ایک شخص نے سوال کیا ہے کہ آپ یہ جو شلوار قمیص پہنتے ہیں یہ تو پاکستانی ڈریس ہے سنت نہیں ہے۔ کیوں کہ حدیث میں پائجامہ کا ذکر آیا ہے شلوار کا نہیں۔ اگر ہے تو کون سی حدیث ہے؟ ورنہ علمائے کرام کیوں ہر وقت پہنتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1363=213/ل

    حدیث شریف میں پائجامہ کا ذکر ہے، لیکن اس کی کیفیت کا ذکر نہیں ہے اور ظاہر ہے کہ پائجامہ سے مروجہ پائجامہ مراد نہیں ہے، بلکہ شلوار بھی اس کو شامل ہے، اس لیے شلوار کو غیرمسنون لباس کہنا درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند