• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 6819

    عنوان:

    مفتی صاحب میری عمر تیس سال ہے میرے سر کے بال سفید ہوگئے ہیں کیا میں کالی مہندی لگا سکتا ہوں؟ میں نے سنا ہے کہ بوڑھاپے میں نہیں لگا سکتے ہیں۔ جوانی میں یہ بال مرض کی وجہ سے سفید ہوتے ہیں اس لیے لگا سکتے ہیں۔ (۲) میں نے سنا ہے کہ خشک داڑھی میں کنگھی نہیں لگانی چاہیے اس سے انسان مقروض ہوجاتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1259=1181/ د

    کالا خضاب خواہ کالی مہندی اس کا نام ہو، لگانا ناجائز ہے، حدیث میں سخت وعید آئی ہے، بوڑھے اور جوان دونوں کا حکم یکساں ہے۔ البتہ کالے کے علاوہ مہندی کلر یا براوٴن کلر کا خضاب جس سے بال رنگیں ہوجائیں لگاسکتے ہیں۔

    (۲) شریعت میں ایسی کوئی بات وارد نہیں ہے، البتہ بالوں کو بہت سوکھا اور پراگندہ نہیں رکھنا چاہیے، کبھی کبھی تیل لگالینا اور کنگھی کرلینا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند