• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 67407

    عنوان: ٹخنوں کے نیچے شلوار وغیرہ پہننا ناجائز ہے

    سوال: کیا ٹخنوں کے نیچے شلوار یا قمیص پہننے سے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں ہوتی؟ دلائل کے ساتھ جواب مطلوب ہے ۔ اور دوسری بات، کیا اگر کوئی شخص بغیر مخیلہ یا تکبر کے ٹخنوں کے نیچے شلوار پہنے تو کیا گناہ ہے اس میں؟

    جواب نمبر: 67407

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1003-1003/M=10/1437 ٹخنوں کے نیچے شلوار وغیرہ پہننا ناجائز ہے نماز اس حالت میں اگر چہ ہوجاتی ہے لیکن مکروہ ہوتی ہے یعنی ثواب سے محرومی ہوتی ہے اور قبولیت سے مانع بنتی ہے حدیث میں ہے: ان اللہ تعالی: لایقبل صلاة رجل مسبل (ابوداوٴد سریف) اور ایک حدیث میں ہے: ما أسفل من الکعبین من الإزار فی النار (صحیح بخاری) (۲) تکبر کے بغیر بھی قصدا اور عمداً ٹخنوں سے نیچے شلوار پہننا درست نہیں، سہواً نیچے ہوجائے تو گناہ نہیں لیکن یاد آتے ہی فوراً اوپر کرنا لازم ہے۔ (مستفاد فتاویٰ رحیمیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند