• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 66635

    عنوان: کیا میں کسی بھی وقت انگلیوں کا ناخن کاٹ سکتاہوں ؟اور کیا کٹے ہوئے ناخنوں کو کوڑے دان میں پھینک سکتاہوں؟

    سوال: کیا میں کسی بھی وقت انگلیوں کا ناخن کاٹ سکتاہوں ؟اور کیا کٹے ہوئے ناخنوں کو کوڑے دان میں پھینک سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 66635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 814-644/D=10/1437

    ہاں جس وقت ضرورت ہو کاٹ سکتے ہیں اگر کچی زمین ہوتو اس میں ڈال دیں یہ بہتر ہے کوڑہ دان میں نہ ڈالیں کسی صاف جگہ ڈالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند