• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 6367

    عنوان:

    کیا داڑھی کا منڈوانا اور کٹانا حرام ہے؟ کیا بغیر داڑھی کے اسلام میں نماز کی اجازت ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ اس شخص سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے جو داڑھی منڈواتا ہے، وہ فاسق ہے۔ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1525=1158/ ھ

    (۱) منڈانا حرام ہے اور ایک مشت مقدار واجب سے کم رکھنے کے لیے کترنا یا کتروانا ناجائز و گناہ کبیرہ ہے۔

    (۲) ڈاڑھی کا منڈانا حرام ہے،مگر اس کی وجہ سے فرضیت صلاة اس سے ساقط نہیں ہوتی یعنی نماز اس کے باوجود فرض ہے اور نماز کا چھوڑنا حرام ہے اور اس حالت میں بھی پڑھ لینے پر نماز کی ادائیگی ہوجاتی ہے۔

    (۳) احادیث صحیحہ و نصوص کثیرہ میں جو وعیدیں ڈاڑھی منڈوانے پر وارد ہوئی ہیں، ان کا مقتضی یہی ہے کہ وہ شخص فاسق بھی ہے اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو دینی تعلق و محبت مطلوب ہے وہ بھی استوار نہیں رہتا یا تو بالکل ہی منقطع ہوجاتا ہے یا بہت ضعیف اور کمزور ہوجاتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند