معاشرت >> لباس و وضع قطع
سوال نمبر: 62562
جواب نمبر: 62562
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 142-111/D=2/1437-U ایسا کوئی ضروری نہیں کہ ایک ہی چیز کا استعمال کیا جائے ضرورت کے تحت دو قسم کے اوزار بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں چنانچہ قینچی سے بال بناکر کنارے کے حصوں کو استرے سے صاف کیا جاسکتا ہے، اس میں حرج نہیں۔ جو صورت منع ہے وہ یہ کہ ایک حصہ کا بال بڑا رہ جائے اور دوسرے حصہ کا چھوٹا کردیا جائے یہ صورت خواہ صرف قینچی سے استعمال کرنے سے پیدا ہو یا قینچی استرہ دونوں استعمال کرنے سے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند